وزیر اعظم کی غزہ میں قیام امن کیلئے مؤثر کردار پرامیر قطر سے گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نےقطر کےامیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےٹیلیفون پرگفتگو کی اورانہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پردلی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کےمطابق گفتگو کےدوران وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کےدرمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےسیاسی،اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ اعظم اورامیر قطر کےمابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےغزہ میں امن کے قیام کےلیےامیر قطر کےسرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
شیخ تمیم بن حمد الثانی نےوزیراعظم کی جانب سےعید کی مبارکباد کو قبول کرتےہوئے پاکستانی عوام کےلیےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، ترجمان دفترخارجہ
امیر قطر نے وزیرِ اعظم کےدورہ قطر کےدوران منظر آرٹ گیلری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا، جبکہ وزیرِاعظم نےاس نمائش کےانعقاد اورخصوصی دعوت پرامیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نےوزیرِاعظم کوبتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اورنجی شعبے کے تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کا قطری وفد عید کےفوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وزیرِ اعظم نےپاکستان-قطر ثقافتی تعاون اوردونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نےخیر مقدم کیا۔
وزیرِ اعظم نے قطر کےامیرعزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔