مسلم لیگ ق کا آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ (ق) نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے قومی مفاہمت کے فروغ کےلیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔
سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا،چوہدری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔
مشاورتی اجلاس میں طارق حسن، مصطفیٰ ملک، ڈاکٹر امجد، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔
فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات، 27ویں آئینی ترمیم کامجوزہ مسودہ سامنے آ گیا
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دےدی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد اب آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔
