بیرسٹر علی ظفر نے ترمیم پر بحث کیلئے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا

سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ علی ظفر نے کہا کہ ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، اسے پڑھے بغیر کسی بھی بحث کا آغاز نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب، راجہ ناصر عباس نے اس ترمیم کو آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس ترمیم پر جلدی ہے، جس سے آئین متنازع ہو جائے گا اور پارلیمنٹ کی حیثیت متاثر ہو گی۔

Back to top button