علی امین گنڈا پور کی وزیر داخلہ اور وزیر توانائی سے اہم ملاقات

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی جس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ، امن و امان اور صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور وزارت داخلہ پہنچے اور وفاقی وزرا سے ملاقات کی، ملاقات میں لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی، وفاقی وزرا اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ وفاقی وزراء سے ملاقات میں پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی :پشاور ہائی کورٹ

واضح رہے کہ ہفتے کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تھا صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہیں لگایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

Back to top button