یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے سے زائد کمی کا امکان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی متوقع ہے۔ جب کہ  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے تک کمی متوقع ہے۔ مٹی کا تیل 2روپے 15 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا: فیصل کریم کنڈی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 31 مئی کو حکومت کو بھجوائے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Back to top button