پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے ڈومور کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے دونوں ایوانوں میں اپنے نشستوں کے مطابق حصے سے زیادہ کمیٹیوں کی سربراہی کا مطالبہ کردیا، اس کے علاوہ سندھ کےلیے وفاق سے زیادہ رقم کا مطالبہ بھی کر دیا۔یہ مطالبہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے ڈومور کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق نشستوں کی تعداد کے مطابق پیپلز پارٹی کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی تاہم وہ 12 کی خواہاں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے تمام تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلیے اگلے وفاقی بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کرنے کا  بھی مطالبہ کیا۔

Back to top button