عدلیہ میں کچھ کالی بھیڑیں عمران کو جیل سے باہر لانا چاہتی ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی واپس نہ آئی تو نہ کوئی سیاست دان ہوگا اور نہ کوئی جج، ججز محب وطن ہیں۔عدلیہ میں کچھ کالی بھیڑیں عمران کو جیل سے باہر لانا چاہتی ہیں۔

 ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ  سازشیں کرنے والوں کے منہ کالے ہوگئے اور نواز شریف سرخ رو ہوگیا، جھوٹے کیس میں پاناما سے اقامہ میں سزا دی گئی۔جو ذمہ داری پارٹی نے مجھے دی تھی وہ امانت آج شکریہ کے ساتھ پارٹی کے حوالے کردی ہے، اللہ تعالیٰ نے آج نواز شریف کو دوبارہ اسی منصب سے نوازا، آج پنجاب میں مریم نواز اور وفاق میں نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو بحال کرنے کی کوششیں جارہی ہیں۔

توہین عدالت کیس :  مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی

 

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ عمران خان جو فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتا تھا آج سقوط ڈھاکا پر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے، عمران نیازی فوج اور ان کے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے۔ کہ وہ عمران خان جو فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتا تھا اور آج سانحہ سقوط ڈھاکا پر پاکستان کے حوالے سے مجیب الرحمان اور دوسروں کا مقابلہ کررہا ہے، وہ گفتگو جو عمران خان نے لندن میں شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں استعمال کی اگر کوئی یہ ویڈیو دیکھے تو اس کی زبان کاٹ دے، عمران نیازی فوج اور ان کے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، یہ فوجی وہ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو یتیم کردیا مگر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ  عمران خان نے گھڑیاں فروخت کیں، ججز سے کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کے دور میں ضمانتیں نہیں ہوتی تھیں اور آج ضمانتیں ہورہی ہیں۔میں عمران خان کی ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہتا مگر تم جس طرح افواج پاکستان کے خاندانوں کو سربازار رسوا کرنے میں لگے ہو یہ قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

Back to top button