نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی  چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم  نے نوجوانوں کے ایجنڈے  کو اولین ترجیح دینے کی تاکید کی۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ  نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

رانامشہوراحمد خان کاکہنا تھا کہ  نوجوانوں کے لیے سازگار ماحول اور نت نئے منصوبوں کا جلد آغاز کرنے جارہےہیں۔

یوسف پٹھان نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست دیدی

 

وزیراعظم نے کہا کہ  ملک کو درپیش مسائل کا حل نوجوانوں کو ایمپاور کرنے میں ہے۔

رانامشہوداحمد نے کہا کہ یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم،  نیشنل اینوویشن ایوارڈ، گرین یوتھ موومنٹ اور دیگر کئے منصوبے نوجوانوں کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض جات بھی فراہم کئے جار ہے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے انٹر نشپ پروگرام کا  آغاز بھی جلد کیا جائے گا اور جلد نوجوانوں کے لیے "نیشنل والنٹیر کور” کا پروگرام شروع کرنے جارہےہیں۔

Back to top button