پنجاب میں صحت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب صحت ماڈل پلان پر عمل درآمد کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبہ پنجاب کے بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی۔ ماڈل پلان کے تحت شہروں کے اسپتالوں میں علاج کی بروقت اور معیاری سہولت نہ ملنے پر ایم ایس کو ذمے دار ٹھہرایا جائے گا جب کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں، بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی سطح پر مریضوں کی شکایات پر انچارج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب کے بڑے اسپتالوں سے لے کر دیہی مراکز صحت تک دوائی، ڈاکٹر اور علاج کے یکساں معیار قائم کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری شعبے میں پاکستان کا پہلا کینسر اسپتال جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جو عوامی خدمت کرے گا، اسی کی عزت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ایک پیسہ مفت دوائی اور عوام کے معیاری علاج پر خرچ ہوگا لوگوں کو تکلیف دینے والوں کا کڑا محاسبہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ کےلیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کو ٹاسک دیے جائیں گے اور وہ خود بھی اچانک دورے کریں گی۔