بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اہم فیصلہ ملکی سلامتی اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

سینیٹر محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے اس سلسلےمیں مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال بھی کردیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ملک میں پناہ لیں گے ان کو پاسپورٹ نہیں جاری کیا جائے گا۔  پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے جب کہ  ان کی دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔

Back to top button