غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فریقین نے دلائل پیش کیے تھے۔

صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 21 مئی کو مذکورہ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button