صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور دھوکہ دہی کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے ملزم صارم برنی کی ضمانت کی درخواست پر وکلا اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟

 

ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کہ مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ بیٹی لینے کےلیے صارم برنی سے رابطہ کیا، انہوں نے والدہ کو بچی دینے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

Back to top button