پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟

بجٹ سے قبل پاکستان کی دو بڑی حکمران جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف کی خبریں زیرگردش میں تھیں تاہم اب اختلاف کی وجوہات بھی سامنے آنے لگین ہیں، ذرائع کے مطابق جہاں بانی پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین اختلاف کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں وہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طرز حکمرانی بھی بلاول بھٹو کی پارٹی کےلیے پریشانی کا سبب ہے۔

تاہم بجٹ کے معاملے پر کچھ معاملات ایسے ہیں جو پیپلز پارٹی کےلیے پریشانی کا باعث ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو تشویش اور شکایت اس بات پر ہے کہ پنجاب میں اسے سیاسی جگہ نہیں مل رہی۔

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی خصوصاً ان اضلاع میں تقرریوں میں اپنا حصہ چاہتی ہے جہاں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی موجودگی ہے۔ جب کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سیاستدانوں کی سفارشات پر بیوروکریسی میں تبدیلیاں کرنے کو تیار نہیں۔

Back to top button