مریم نواز نے چیف منسٹرہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کے پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کا وظیفہ چھ ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا۔تقریباً 30ہزار سپیشل افراد کو تین سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےوہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی ۔
جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے پر صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
ضرورت مند افراد وزیر اعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن 0800-02345 پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔سپیشل افراد کی زندگی سہل بنانے کے لئے وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات دیئے جائیں گے۔سپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈئزپبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیئے جائیں گے۔
مریم نوازکاکہنا تھاکہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں،ہر ممکن معاونت کریں گے۔
اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگرمتعلقہ حکام نےشرکت کی۔
