ماں اور بچے کی صحت کیلئےمراکز صحت کو فعال کررہےہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ ماں اور بچے کے صحت کے لئے صوبہ بھر میں مراکز صحت کو ری ویمپ کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے  فارن،کامن ویلتھ  اینڈ ڈویلپمنٹ افس،عالمی بینک اور یونائٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے  مشن  کے وفد نے ملاقات کی ۔مشن میں سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ ورلڈ بینک مانو بھٹارائی،پولیٹکل کونسلر برٹش ہائی کمشنر زوئی ویئر،فارن ،کامن وہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر سارہ شہزاد،یو این ایف پی اے پاکستان کی نمائندہ لوئے شبانے، صوبائی ترجمان یو این ایف پی اے تانیہ درانی، پروگرام اینالسٹ حسنہ چیمہ، پروگرام ایسویسی ایٹ مومنہ اسد شامل تھے۔

وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سے  موثر اور پائیدار پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔پاپولیشن ویلفئیر کے اہداف کے حصول کےلئے اشتراک کار پر اتفاق ہوا۔

عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

 

ملاقات میں فیملی  پلاننگ پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے  وسائل ہم آہنگ کرنے کا جائزہ لیاگیا۔ایف سی ڈی او،عالمی بینک اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کے  وفد نے وزیر اعلی مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو سراہا۔ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سروس ڈیلیوری امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کاکہنا تھا کہ ترقی خوشحالی کے عورت کی ایمپاورمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا۔ سماجی اور خانگی امور میں خواتین کی خود مختاری ضروری ہے ۔اہداف کے لیے محکمہ صحت پنجاب اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔

سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Back to top button