پنجاب میں کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ہم کسانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے پھروفاق کو دھمکی دیدی
یہ اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب براہ راست کسان کو سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کےلیے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کاشت کاروں کےلیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، پرائس کنٹرول کےلیے الگ نظام بنا رہے ہیں۔
