مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

اپوزیشن کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کے بعد متعدد ارکان اپنی اپنی جماعتوں سے ناراضی کا اظہار کررہے ہیں، جبکہ ارکان کو اپنی حمایت میں لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے روابط کی مہم کو بھی تیز کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ق کا حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان
مسلم لیگ ق کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا، ابھی تک اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق ہیں۔
چودھری پرویز الہٰی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا اُمیدوار نامزد کر دیا گیا اور اس کے بدلے حکومتی اتحادی ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی تینوں مشترکہ طور پر وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔
