بنوں اور لکی مروت میں پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور لکی مروت میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بنوں اور لکی مروت کے مختلف علاقوں میں ’’فتنہ خوارج‘‘ کے خلاف آپریشن کیا۔ بیان کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 5 افراد مارے گئے جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں عوام کا تعاون اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Back to top button