پولیس کاغزہ مارچ پردھاوا،سابق سینیٹرمشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

اسلام آباد پولیس کاغزہ بچاؤ مارچ پردھاوا،سابق سینیٹرمشتاق احمد،اہلیہ سمیت سینکڑوں کارکنوں کوگرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے غزہ بچاؤ مہم کے شرکا کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ ہمیرہ طیبہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ہمیرہ طیبہ کو قیدی وین میں منتقل کر دیا۔ہمیرہ طیبہ کی حراست پر کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
وزیراعظم سے گنیزبک آف ورلڈریکارڈ بنانے والے5سالہ سفیان کی ملاقات
واضح رہے کہ 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشتاق خان کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
