پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کو نسل کشی قرار دیتے وئےعالمی برادری سےمعاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق پوپ فرانسس نےغزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف تنقیدی تقریر کی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں صہیونی فوجی کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ غور کیا جائے کہ کہیں یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کی نسل کشی تو نہیں ہے۔

پوپ فرانسس نے کہاکہ کچھ بین الاقوامی ماہرین کےمطابق غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہےکہ کیا یہ کارروائیاں عالمی تنظیموں کی جانب سے طے کی گئی نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتی ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر2023 کوفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیےگئےایک آپریشن کے بعد سےاسرائیل اور حماس کےدرمیان جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج سویلین شہریوں کونشانہ بنا رہی ہے اوراب تک40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔

Back to top button