ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کا پوسٹر ریلیز

سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک مصالحہ فلم ’لو گُروکا موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔
ماہرہ خان، ہمایوں سعید اور فلم کی دیگر ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے موشن پوسٹر میں مرکزی کرداروں کو رومانوی حالت میں دکھایا گیا ہے۔
موشن پوسٹر میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔فلم ساز ندیم بیگ کی فلم کو رواں برس عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلم لو گُروکے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کر چکے ہیں اور اب شائقین 10 سال بعد انہیں دوبارہ رومانس کرتے دیکھیں گے۔
لو گُرو کی شوٹنگ پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی کی گئی ہے جب کہ اس کی کاسٹ میں دیگر بھی نامور اداکار شامل ہیں۔فلم سے ہمایوں سعید نے ستمبر 2023 میں بتایا تھا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کی جائے گی۔
