پیپلزپارٹی کا اعتراض مسترد،اسحاق ڈار دوبارہ قائد ایوان نامزد

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابرہوگا۔پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا حکومت کے چیف وہپ کے طور پر کام جاری رکھیں گے ،ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا

پیپلزپارٹی سنیٹرزکاکہنا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائد ایوان اسحاق ڈار کے بجائے کسی اور سینیٹر کو ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہپ مقرر کردیا گیا، ان  کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

Back to top button