پیپلزپارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریفسےپاکستان پیپلز پارٹی کےوفد کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات کی۔
وفد میں سید نوید قمراورمئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھ۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نےملکی معیشت کےاستحکام کیلئے حکومت کا ہراقدام میں ساتھ دیا۔
وزیر اعظم نےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ” کوسراہا اور اس بات کااظہار کیا کہ اس سےجمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کےوفد نےمعیشت کےاستحکام کیلئےحکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔
عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
پاکستان پیپلز پارٹی کےوفدنےحکومتی پالیسیوں و اقدامات پرمکمل اعتمادکااظہار کیا جس کاوزیرِ اعظم نےخیرمقدم کیا۔
