فلم”منابھائی“ کاتیسراسیکوئل بنانےکی تیاریاں

بھارتی فلمساز راج کمارہیرانی نےحال ہی میں تقریب کے دوران اپنی پہلی ہٹ فلم منابھائی ایم بی بی ایس کےتیسرےسیکوئل کی تیاری کاانکشاف کیا ہے۔
راج کمارہیرانی جلد ہی منابھائی3کااعلان کرسکتےہیں تاہم فلم کاسکرپٹ ابھی تک فائنل نہیں ہواہے۔
راجکمارہیرانی نےکہا کہ میرے پاس منا بھائی کےلیےایک یادونہیں بلکہ پانچ نامکمل سکرپٹ ہیں۔’میں نے6ماہ تک اسکرپٹ پر کام کیا،لیکن صرف انٹرول تک ہی پہنچ سکا۔’
انہوں نےبتایا کہ ایک سکرپٹ منابھائی ایل ایل بی ہے،دوسرامنابھائی چلےامریکا اور کچھ دیگر بھی ہیں۔
راجکمار ہیرانی نےکہا کہ ‘منا بھائی3 کی کہانی لکھنامیرے لیے کافی چیلنجنگ ہے، سب سےپہلےتو میں اس فلم کوپہلی دو فلموں سےبہتربناناچاہتا ہوں۔دوسری بات یہ کہ آج کےدورمیں سینمامیں بہت کچھ دکھایا گیا ہے۔اس لیےفلم کی کہانی میں کچھ نیاشامل کرنا پڑےگا تاکہ لوگ اسےدیکھ سکیں۔تاہم، میرےپاس ایک منفرد آئیڈیاہےجس پرمیں کام کررہاہوں۔’
اداکار سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی
راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ منا بھائی 3 بنانےپرسنجیدگی سےغورکررہےہیں۔
یادرہے کہ ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’سال2003میں ریلیزہوئی تھی۔اس کےبعد سال 2006میں ‘لگےرہو منا بھائی’ریلیز ہوئی۔یہ دونوں فلمیں باکس آفس پرہٹ ہوئیں۔
