صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین پہنچنے پرشاندار استقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سرکاری دورے پر چین پہنچنے پرشاندار استقبال کیاگیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ ژائے ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کادورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئےنہایت اہمیت کا حامل ہے، 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کےدوران صدر مملکت  بیجنگ میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سمیت چین کی دیگر اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آصف زرداری چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے، صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سیکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین پہنچے ہیں۔

Back to top button