ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کے مختلف آپشنز پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ حاصل کرنے کے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو واضح کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کا حصول امریکا کی نیشنل سکیورٹی ترجیح ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے فوجی آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے موجودہ دورِ حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے وہ اور ان کے مشیر مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ امریکی آپشنز میں ڈنمارک سے گرین لینڈ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے حصول کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم نیٹو رہنماؤں کے اعتراضات کے باوجود صدر ٹرمپ اس مقصد کے لیے بے حد پُرعزم ہیں۔

Back to top button