صدر ٹرمپ دنیا کےلیے امن کی امید ہیں : محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کےلیے امن کی امید بنےہیں۔
واشنگٹن میں سینیٹر محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کےحوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کےلیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جب کہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جب کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارنٹر ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملےگی۔
ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔
بینچز اختیارات کیس : ججز کمیٹی نےجوڈیشل آرڈر نظر انداز کیا: جسٹس منصور
ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپر تبادلہ کیاگیا جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔امریکا میں پاکستان کےسفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔