صدر ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ اور بگرام ائیربیس کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے اور بگرام ائیربیس واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیتےہوئے اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنےکا ذمہ دار جو بائیڈن انتظامیہ کو قرار دےدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کا افغانستان کو اربوں ڈالر دینا میرے لیے باعث فکر ہے، افغانستان سے انخلا میں اربوں ڈالر کا اسلحہ اور فوجی سامان وہیں چھوڑدیا گیا۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم نے 70 ہزار گاڑیاں پیچھے چھوڑدیں،افغان طالبان 7 لاکھ77 ہزار رائفلیں،70 ہزار بکتر بند ٹرک اور گاڑیاں بیچ رہے ہیں،چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔

امریکی صدر کاکہنا تھاکہ امریکا کو بگرام ائیربیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا،بگرام انتہائی اہم ائیر بیس ہے،بگرام ائیر بیس چین پر نظر رکھنے کےلیے انتہائی اہم ہے،ہم بگرام ائیربیس افغان طالبان سے واپس لیں گے،بائیڈن انتظامیہ کی انخلا میں ناکامیوں کے ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان پاکستان میں فتنۃ الخوارج کو دہشت گردی کےلیے مالی اور آپریشنل سپورٹ کر رہے ہیں، 2024 میں 600 سے زائد حملوں میں بیشتر افغان سرزمین سے کیےگئے۔

4اسرائیلی یرغمالیوں کے لاشوں کے بدلے140فلسطینی رہا

امریکی وزارت دفاع کےمطابق 2021 تا 2025 امریکا نے افغان دفاعی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان دیا،افغان فورسز کو طیارے،اسلحہ،گاڑیاں اور مواصلاتی نظام دیاگیا۔

Back to top button