سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مزید پانچ ججوں کے اضافے کی منظوری

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  ہوا جس میں آئینی بینچ میں  ججوں کےاضافے پرغور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن  نےسپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید پانچ ججوں کےاضافےکی منظوری دے دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور  جسٹس صلاح الدین پنہور کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا۔

آئینی بینچ میں خیبرپختونخواسےدو، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد سےایک ایک جج شامل کیا گیا ہے۔

مزید 5 ججز کےاضافےسے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کےججز کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی۔

امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہا ہے : ترجمان دفترِ خارجہ

 

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ میں مزید 5 ججزشامل کرنے کی منظوری اکثریت سےدی گئی،جسٹس منیب اختر، جسٹس منصورعلی شاہ اور پی ٹی آئی کےدو ممبران علی ظفر اور بیرسٹرگوہر نے مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چاروں ممبران نے رائے دی سپریم کورٹ کے تمام ججزکوآئینی بینچ میں شامل کیا جائے جبکہ آئینی بینچ میں مزید 5 نام شامل کرنے کی رائے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دی۔

ذرائع نےبتایاکہ پی ٹی آئی  نےآئینی بینچ میں ججزشامل کرنے کیلئےطریقہ کارطےکرنےکا مطالبہ کیا اورکہاکہ آئینی بینچ میں کون سےججزہوں یہ اختیارسربراہ آئینی بینچ کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔

Back to top button