صدرزرداری نے پی پی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا

صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی کی تیاری کا حکم دیدیا ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری، عوامی مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن ہے اور ہم عوامی نمائندے ہیں، ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پارٹی رہنماؤں سے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی گیس کہاں مل رہی اور کہاں نہیں؟ جس پر ممبران اسمبلی نے بجلی گیس سے محروم علاقوں کی نشاندہی کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہورہے، ہمیں اس کو سنجیدہ لینا ہوگا اور میں ہر فورم پر اس کی نشاندہی کرچکا ہوں۔

Back to top button