صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری ، چند روز میں اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم

صدرمملکت کےذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
کراچی میں گفتگو کرتےہوئے صدر مملکت کےمعالج ڈاکٹر عاصم حسین نےکہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کےاشارے دے رہی ہے۔
ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں، آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا ، وزیر اعظم
انہوں نےکہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا،شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتےہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔
ڈاکٹرعاصم نےمزید بتایا کہ صدرسےملاقاتوں پرپابندی کورونا کےپیش نظر لگائی گئی ہے،صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔