انڈونیشیا کےصدارتی الیکشن میں ووٹنگ جاری

انڈونیشیا میں آج صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرنے کے لیے 2 لاکھ 59 ہزار امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے۔
دنیا کی تیسری بڑی جمہوریت انڈونیشیا کے 17 ہزار جزائر میں 20 ہزار پوسٹوں کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد امیدوار ہیں جو ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
خیال رہے کہ صدارتی امیدورا کو براہ راست فتح کے لیے ملک کے نصف صوبوں میں 50 فیصد سے زائد اور 20 فیصد بیلٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو صدر کا انتخاب دوسرے مرحلے میں کیا جاتا ہے۔آج شام تک صدر جوکو ویدوڈو کے جانشین کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور یہ سابق گورنر ’’پرابوو سوبیانٹو‘‘ ہوسکتے ہیں جنھوں نے اسپیشل فورسز میں
کمانڈر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
