وزیراعظم اور ایرانی صدر کا رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورت حال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان 45 منٹ تک ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی،جس میں حالیہ سیز فائز اور مستقبل کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کےلیے ایرانی قیادت کی ذہانت کی تعریف کی اور امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کےلیے آمادگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایرانی قیادت کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا جب کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کےلیے بھی اپنی تعظیم کا اظہار کیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کےلیے اقدامات کرنے پر پاکستانی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ ایران کا وفد مذاکرات کےلیے اسلام آباد آئے گا۔
