وزیراعظم کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید، مؤثر اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صرف ڈیجیٹلائزیشن کافی نہیں، بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے جو نئے نظام کو بھرپور تقویت دے سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس ڈیجیٹل نظام کی تشکیل کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، تاکہ سسٹم شفاف، جامع اور مؤثر ہو۔

گورنر پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سسٹم کو اس قدر مربوط اور طاقتور ہونا چاہیے کہ خام مال کی تیاری، درآمد، ترسیل اور آخر میں صارف کی خریداری تک پوری ویلیو چین کو براہ راست ڈیجیٹل نگرانی میں رکھا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا، ریونیو میں اضافہ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے، جس کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔

Back to top button