وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کےلیے امریکا پہنچ گئے

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کےلیے امریکا پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔

ترجمان کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونےوالے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں غزہ کی موجودہ صورت حال اور قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وزیر اعظم 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بورڈ کے رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20 سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں : عطا تارڑ

یاد رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا۔

 

Back to top button