وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اور دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔
قطر کے نائب وزیراعظم نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطرکی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایران اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، رمضان المبارک میں مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط آسان بنانےکے لیے کوششوں پر اتفاق ہوا۔
