ملائیشیاکے وزیرِ اعظم پاکستان پہنچ گئے، شہبازشریف نے استقبال کیا

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستان پہنچنےپرتپاک استقبال کیاگیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے
پاکستان کامشرق وسطیٰ میں بڑھتےتناؤ پراظہارتشویش
وزیرِ اعظم ملائیشیاء داتو سری انور ابراہیم صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران پاکستان ملائیشیاء دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ملائیشیاء کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔
