وزیراعظم شہباز شریف کی دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت دیا مربھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل پر اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کامؤثر نظام بنانے کے لیے ایسے منصوبوں کو ترجیح دینے اور دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرکے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں : فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد جہنم واصل
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنےکی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز ناگزیر ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارو مدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، پانی کی اسٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔
