وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیےکل اسلام آباد سےروانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیےکل اسلام آباد سےروانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پریہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سےیہ تقریباًچھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سےملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسراقتدار آنا سمیت دیگر اہم امورملاقات میں زیرغورآئیں گے۔

 

حکومت کو گورنرراج جیسےاقدام پر مجبورکیا جارہا ہے، طلال چوہدری

ذرائع کےمطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے،وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیزاجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیےایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کےتین بڑے معاہدوں میں شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کےدوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Back to top button