وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔
وزیراعظم کوئٹہ میں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے علاوہ ان کی لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ملاقاتوں کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
