حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نےنجی اسکیم کے تحت حاجیوں کےبروقت انتظامات اورسعودی پالیسی فالو نہ کرنےکےمعاملے کا کا نوٹس لے لیا۔

نجی اسکیم کےتحت 70 ہزار حاجیوں کے کوٹے کے لیےحاجیوں کےبروقت انتظامات اورسعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف نےنوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آراور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پرمشتمل کمیٹی اپنی سفارشات 3 دن کےاندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

پاکستانی مصنوعات امریکی ٹیرف کا معاملہ، حکومت کی مؤثر حکمت عملی تیار

 

وزارتِ مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔

کمیٹی سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور و نجی حج آپریٹرز کے ذریعے نافذ نہ کرنے کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی وزارت مذہبی امورکی جانب سے نجی حج آپریٹرز کے لیے مطلوبہ رسمی کارروائیاں مکمل کرانے کی کوششوں کا جائزہ لےگی۔

Back to top button