وزیراعظم کا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ اور طلال چوہدری سمیت دیگر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نئے وزرا سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت وفاقی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے جن میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت، ایک مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نےضروری صلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ وفاقی کابینہ کے اہم قلمدانوں میں زیادہ رد و بدل کی توقع نہیں تاہم4 سے5 وزرائے مملکت کو ذمے داریاں سوپنےجانےکا امکان ہے۔

Back to top button