وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پرعملدرآمدکی ہدایت

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پرتیزی سےعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوےٹیکنالوجیز کےساتھ پاکستان کے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کےحوالے سےجائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے فد کےارکان نےشرکت کی۔

نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سےراستہ کرنے اور آئی ٹی کےشعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کیلئےمختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گزشتہ برس چین میں ہواوےٹیکنالوجیز کےساتھ طےکیےگئےمعاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ٹیکنالوجی کےفروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،حکومت نوجوانوں کوجدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔ہواوےکےآئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافےسمیت نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔

ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نےپاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کےلیےاپنے عزم کا اظہار کیا۔

ہواوے ٹیکنالوجیز اس اقدام کےتحت نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اےآئی)، سائبر سیکورٹی، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ اوردیگر جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ3لاکھ پاکستانی نوجوانوں کوآن لائن تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کےلیےآئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

Back to top button