وزیر اعظم کی الیکٹرک وہیکلز کےحوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنےکی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کےلیے ماڈل فنانشل پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کےحوالے سے اجلاس ہوا،جس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ملک میں بجلی سےچلنے والی گاڑیوں کے فروغ کےلیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے الیکٹرک وہیکلز کےحوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنےکی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ بجلی سےچلنے والی گاڑیوں سےنہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔اس حوالے سےوفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے ملک میں ای وہیکلز کی تیاری کےحوالے سے لائسنسز کے ضابطہء کار کو بہتر بنانےکی بھی ہدایت کی۔

آئینی ترامیم : آج کے بجائے کل قومی اسمبلی میں پیش کیےجانے کا امکان

وزیر اعظم نےکہا کہ ای وہیکلز کی پالیسی کےحوالے سے تمام صوبوں، وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سےضروری مشاورت کی جائے۔ لیپ ٹاپ اسکیم کی طرز پر سرکاری اسکولوں کےاچھی کارکردگی دکھانےوالے طلبہ میں ای موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔وزیر اعظم نےتمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت جاری کرنےکے احکامات دیتےہوئے کہا کہ آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں کےلیے صرف الیکٹرک موٹر بائیکس کی خریداری کی جائےگی تا کہ قومی خزانےکی بچت ہو۔

Back to top button