آئینی ترامیم : آج کے بجائے کل قومی اسمبلی میں پیش کیےجانے کا امکان

سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت کےحوالے سے آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج کےبجائے کل بروز اتوار کو قومی اسمبلی میں پیش کیےجانے کا امکان ہے۔

آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش کیےجانے کا امکان تھا اور اس حوالے سےگزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نےبھی تصدیق کی تھی۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج کےبجائے کل بروز اتوار کو قومی اسمبلی میں پیش کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ دو ارکان اسمبلی کےبیرون ملک ہونےکی وجہ سے آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش نہ کیےجانے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق حمزہ شہباز آج فرانس سےوطن واپس پہنچ جائیں گے جب کہ مولانا عبد الغفور حیدری چین سے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کادعویٰ ہےکہ آئینی ترامیم کل پارلیمنٹ میں پیش کی جاسکیں گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس کل بروز اتوار کوبلائے جانے کاامکان ہے۔

وزیر اعظم کا آئینی ترامیم پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Back to top button