وزیر اعظم کا آئینی ترامیم پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کابتانا ہےکہ اجلاس میں وزیراعظم آئینی اصلاحات کےبارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اجلاس کےبعد ارکان کو عشائیہ بھی دیاجائےگا۔

قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا : چیئرمین سینیٹ

ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں پارٹی کےپارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے ہونےوالے سوالات کےجواب دیں گے اور انہیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔

Back to top button