ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی جب کہ گیس کی پیداوار میں اضافہ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جب کہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کےاعداد و شمارکے مطابق 8 ستمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63 ہزار 405 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتہ کےمقابلہ میں 1.2 فیصد کم ہےگزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64179 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اعداد و شمار کےمطابق 8 ستمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کےمقابلہ میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2727 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

گزشتہ ہفتے کےدوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32162 بیرل، پی پی ایل 9560 بیرل، پی اوایل 4413 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1094 بیرل ریکارڈ کی گئی، اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار609 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 440 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 49 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 871 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Back to top button