ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے32 کروڑڈالرقرض کی منظوری دیدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی،دیہی علاقوں کو لانے اور سیفٹی بڑھانے کیلئےخرچ  ہوگی۔

اعلامیےمیں کہاگیا ہے کہ قرض کی رقم سےرورل روڈز ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے900 کلومیٹر دیہی سڑکیں اپ گریڈ ہوں گی۔کے پی میں یہ سڑکیں سیلاب کی وجہ سےتباہ ہو گئی تھیں۔سڑکیں آبادی کو تعلیم صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینےمیں مدد دیں گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصرعوام کی لائف لائن ہے۔

خواجہ آصف اپنی زبان ٹھیک کرلیں،بیرسٹرگوہر کی تنبیہ

منصوبےسےلوگوں کےسفری اوقات اور کرایوں میں کمی ہوگی۔منصوبےسےلاکھوں لوگوں کو روزگارکےمواقع ملیں گے۔

Back to top button