آئینی ترمیم کامقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دیناہے : عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ 3 امپائروں کو توسیع دینے کےلیے آئینی ترمیم کرنی پڑرہی ہے جس کامقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دیناہے جب کہ وفاقی حکومت نمبرز پورےکررہی ہے اور وہ آئینی ترامیم لاکر ہی رہےگی۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتےہوئے کہاکہ یہ آئینی ترمیم اس لیے ہورہی ہے کہ انہوں نے 4 امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہارگئے۔

عمران خان نےکہا کہ آئینی ترمیم تین امپائروں کو توسیع دینے کےلیے کرنی پڑرہی ہے، ان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں جب کہ توسیع اس لیے دینےکی کوشش ہورہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دےسکیں۔

ایک صحافی نے سوال کیاکہ آئینی ترمیم والا معاملہ تو اب ریورس ہوگیاہے جس پر عمران خان نے جواب دیاکہ حکومت نمبرز پورے کررہی ہے، انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے۔

صحافی نے پوچھاکہ مولانا فضل الرحمٰن کےکردار کو کیسے دیکھتے ہیں،جس پر عمران خان نے کہا ’کچھ کہہ نہیں سکتا‘۔

صحافی نے پھر پوچھاکیا آپ مولانا کےبارے میں کلیئرنہیں ہیں؟انہوں نے جواب میں کہاکہ جمہوریت کےلیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہوناپڑے گا، مولانا اگر جمہوریت کےلیے ساتھ کھڑےہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

عمران خان نے کہاکہ انہیں ڈر ہےکہ چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ راستےسے ہٹ گئےتو 9 مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی، 9 مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنےکی کوشش کی گئی، انہوں نے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کرتےہوئے الیکشن کو تاخیر کا شکار کیاگیا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیاجا سکے،مجھ پر 140 کیسز 9 مئی سےپہلے ہوچکے تھے، مجھ پر دو قاتلانہ حملےبھی ہوچکے تھے۔پی ٹی آئی ختم نہیں ہورہی تھی اسی لیے 9 مئی کیاگیا، قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونےدے رہے، انہیں ڈر ہےکہ نئے چیف جسٹس آئے تو 9مئی کی تحقیقات کروائیں گے۔

عمران خان نےکہا کہ 9 مئی جس نےکروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے،لاہور سے نکلتے ہوئےکہا تھاکہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کرلیں، مجھے گرفتار کرکے گھسیٹ کر لےجانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلاناتھا۔انہوں نےکہا کہ ہرجگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ سےاغوا کی فوٹیج بھی چوری ہوگئی، نئےچیف جسٹس کےسامنے جب 9 مئی کی پٹیشن لگےگی تو اصلیت سامنےآجائے گی۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ پارٹی کو کرش کرنےکے بعد 8 فروری کا الیکشن کروایاگیا اور 8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کےوہم و گمان میں بھی نہیں تھا،پی ٹی آئی بغیر لڑےہی جیت گئی،حالانکہ نواز شریف نےتو فتح کی تقریر تیار کررکھی تھی اور یاسمین راشد جیل میں ہوتےہوئے بھی جیت چکی تھیں،نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائےگئے، 8 ماہ گزرچکے ہیں الیکشن ٹریبونل کیوں کام نہیں کررہے۔

عمران خان نےکہا کہ تین چیف جسٹس نےحمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ بنائی تھی،حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کہتی ہےکہ یحیی خان نےاپنی طاقت بچانے کےلیے جمہوریت کاجنازہ نکالا ،اپنی طاقت بچانے کےلیے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جارہاہے۔

عمران خان نےکہا کہ قانون کی بالادستی کو ختم کیا جارہا ہے،قانون کی بالادستی کےبغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی کیوں کہ آپس میں جڑےہوئے ہیں،اسی طرح سیاسی استحکام کےبغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سےہو رہا ہے۔

عمران خان کاکہنا تھاکہ 4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نےدبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے، پیسہ ملک سے باہر جارہا ہے،چین کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینی شہریوں نےسرمایہ کاری کی تھی۔

عمران خان نےکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں، قرضوں کی دلدل سے نکالنےکےلیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے لیکن بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کررہے۔

عمران خان نے کہاکہ نواز شریف،آصف زرداری اور محسن نقوی سمیت تمام بڑےلوگوں کےپیسے بیرون ملک پڑےہیں، فراڈ حکومت کی وجہ سےبھی بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کررہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے پاکستان اس کےبغیر دلدل سےنہیں نکل سکتا، اصلاحات کے ذریعےخرچ کو کم اور آمدنی کو بڑھاناہوتا ہے، 8 ماہ ہونے کو ہیں حکومت نےکتنی ریفارمز کی اور کتنےاخراجات کم کیے۔

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے: عطا اللہ تارڑ

عمران خان نے کہاکہ یہ حکومت این ار او کی پیداوار ہے،حکومت سے نہ خرچ کم ہونےہیں اور نہ سرمایہ کاری بڑھنی ہے،بڑے لوگوں پر بوجھ ڈال نہیں سکتےکیوں کہ وہاں مافیا بیٹھے ہیں۔

عمران خان نکہا کہ صرف سپریم کورٹ سےلوگوں کو امیدیں ہیں اس کو بھی تباہ کیاجارہا ہے، ماتحت عدلیہ اور پولیس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا، لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ روکنےکےلیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، جو بھی ہوجائے لاہور کا جلسہ کریں گے، قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلاکر نکلیں۔

Back to top button