آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ یہ آئینی عدالتیں عام آدمی کو ریلیف دینے کےلیے ہوتی ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہاہے۔ انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر سیاست کی، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، اس پر سازشیں نہیں کرنی چاہییں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نے آئینی ترامیم کےمسودے سے متعلق بھرپور کردار ادا کیا، آئینی معاملات الگ اور دیگر کیسز الگ کرنےکےلیے الگ عدالتیں مقصد ہے۔آئینی عدالتیں دنیا کےدیگر ممالک میں بھی موجود ہیں،آئینی ترمیم پر پارلیمان کےاندر اور باہر سیر حاصل گفتگو کی گئی، آئینی ترامیم کامسودہ قانونی ٹیم نے تیار کیا،ہم چاہتےہیں کہ معاملےکو مشاورت سے آگے بڑھناچاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کےمسودے پر سیاست کی، یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، اس پر سازشیں نہ کریں، معاملے کو اتفاق رائےسے منطقی انجام تک پہنچناچاہیے۔

اقتدار کے پجاری مولانا حکومتی پمپ سے ڈیزل ڈلوانے سے انکاری کیوں  ؟

عطا تارڑ نےکہا کہ علی محمد خان نےکہا کہ ہمارےلیڈر کو باہر نکالیں پھربات ہوگی،علی محمد کو واضح کردوں کہ یہ این آر او نہیں دیاجارہا۔

Back to top button